گورنرسندھ ناراض ہوگئے

اسلام آباد: گورنر سندھ محمد زبیر مریم نواز کے سمدھی کے گھر کے باہر انتظار کرتے رہے مگر دروازہ نہ کھلا۔

احتساب عدالت میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد مریم نوازاپنے سمدھی چوہدری محمد منیر کے گھر پہنچیں جہاں ان سے ملاقات کے لیے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنر سندھ محمد زبیر بھی اسی سلسلے میں وہاں پینچے تھے مگر سیکیورٹی اہلکاروں نے دروازہ ہی نہ کھولا۔

کچھ دیر انتظار کے بعد بھی جب دروازہ نہ کھلا تو گورنر سندھ واپس چل دیے۔ بعد میں مریم نواز کے علم میں بات آنے پرانہیں کال کر کے بلایا گیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں کو واضح احکامات ہیں کہ کوئی بھی آئے، اجازت کے بغیراسے اندر داخل نہ ہونے دیا جائے۔

گورنر سندھ واپس تو آ گئے لیکن ان کی باڈی لینگویج سے اندازہ ہو رہا تھاکہ وہ بہت غصے میں ہیں، گورنرسندھ کا استقبال وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کیا اور انہیں سمجھاتی بجھاتی رہیں۔ سماء

governor sindh

MARYAM NAWAZ

MARYAM AURANGZAIB

NAB court

charge sheet

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div