وزیر اعظم دونوں کمیٹیوں کی بات سن کرتحفظات کا خاتمہ کریں، منور حسن
ویب ڈیسک:
پشاور : جماعت اسلامی نے طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا مطالبہ کردیا۔ منور حسن کہتے ہیں طاقت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ امن کے لئے افغان طالبان سے بھی رابطہ کیا جائے۔
جماعت اسلامی کے امیر نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا طاقت سے کسی مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آگے بڑھ کر دونوں کمیٹیوں کا اجلاس بلائیں۔
منور حسن کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی مسئلہ مذاکرات کئے بغیر حل نہیں کیا جاسکتا ۔۔ انہوں نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے افغان طالبان سے رابطے کا مشورہ بھی دے دیا۔ منور حسن کہتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف نے اس معاملے پر ابھی تک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، انہیں دونوں کمیٹیوں کی بات سن کر تحفظات کا خاتمہ کرنا چاہئے۔ سماء
کی
کا
وزیر
horse
opposition
sister
mirwaiz
torched
تبولا
Tabool ads will show in this div