کراچی،گلشن اقبال بلاک 7میں نجی اسکول پر دستی بم حملہ

ویب ایڈیٹر:


کراچی   :  گلشن اقبال کے علاقے بلاک سات میں دہشت گرد نجی اسکول پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانے نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک سات میں صبح سات بجے دہشت گرد نجی اسکول پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسکول کی جانب سے مناسب سیکیورٹی حملے میں کوئی بڑا نقصان نہ ہوسکا، حملے کے وقت اسکول انتظامیہ اور بچے موجود نہیں تھے۔ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دستی بم پھینکنے سے پہلے فائرنگ بھی کی۔

حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے اسکول کے اطراف میں دھمکی آمیز پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے، جس میں حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پھانسی دینے کا سلسلہ روکا جائے۔ حملے کے بعد ڈی آئی جی منیرشیخ بھی جائےوقوعہ پر پہنچ گئے، ڈی آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ملزمان کا تعین کرلیا جائے گا، حملے پر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے نوٹس لے لیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ دوسری جانب ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ سماء

پر

اسکول

twins

compromise

kremlin

ambassador

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div