راول پنڈی میں قتل کے مجرم کی پھانسی ٹل گئی

اسٹاف رپورٹ


راول پنڈی  :   اڈیالہ جیل راول پنڈی میں قتل کے مجرم کی پھانسی ٹل گئی، اڈیالہ جیل حکام کو پھانسی مؤخر کرنے کے احکامات موصول ہوگئے۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق واہ کینٹ میں پولیس انسپکٹر کے جوان بیٹے کو قتل کرنے کے جرم میں شعیب سرور کو آج پھانسی دی جانی تھی، مجرم کو پھانسی کیلئے ہری پور جیل سے اڈیالہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ حکومتی احکامات کے بعد پھانسی پر عمل درآمد تین ہفتے کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق پھانسی مدعی کی طرف سے صلح کے امکان پر ملتوی کی گئی ہے۔ سماء

premier

olympic

restrictions

help

Tabool ads will show in this div