تیسراون ڈے؛سری لنکاکاپاکستان کےخلاف پہلےبیٹنگ کافیصلہ

 

ابوظبی: پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تیسرےون ڈےمیچ میں سری لنکانےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاہے۔

پاکستان نے اپنے پلیئنگ اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ احمد شہزاد کی جگہ امام الحق اور عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیاگیاہے۔

پاکستان کو5 میچزکی سیریزمیں 2صفرکی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے سری لنکاکودوسرے ون ڈے میں 32رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم نگاہوں کامرکز ہونگے جو اب تک دوسنچریاں بناچکےہیں۔ حسن علی اور محمد حفیظ بھی بہترین بالنگ کے باعث مرکزنگاہ ہونگے۔

سیریز کاچوتھا اورپانچواں ون ڈے میچ شارجہ میں کھیلا جائےگا۔  سماء

3rd ODI

PAKVSSRI

Tabool ads will show in this div