کرم ایجنسی،فورسزکا سرچ آپریشن،اہم طالبان جنگجو ساتھی سمیت جہنم واصل
ویب ایڈیٹر:
ہنگو : کرم ایجنسی کے علاقے اورمیگی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اہم کالعدم طالبان کے امیر گل کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے اورمیگی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن کے دوران فورسز اور کالعدم جنگجو کے درمیان تین گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی، جھڑپ میں اہم کالعدم طالبان کا امیر گل ساتھی سمیت مارا گیا، کالعدم طالبان جنگجو کرم ایجنسی، خیبرایجنسی اور دیگر علاقوں کا امیر تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں چار اہل کار شہید، جب کہ زخمی ہوئے۔، شہداء کے جسد خاکی کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، کرم ایجنسی پاک افغان سرحد کے قریب ہونے کے باعث انتہائی حساس علاقہ ہے جو دہشت گردوں کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ پاک افواج نے فاٹا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 'ضرب عضب' کا آغاز کیا ہے، جس کا دائرہ کار خیبر ایجنسی تک بڑھایا گیا، جہاں آپریشن خیبر ون جاری ہے۔ سماء