ایف سی اہل کاروں سے بھرے ٹرک کے قریب دھماکا7 اہل کار شہید
کوئٹہ : سریاب روڈ پر پولیس اہل کاروں سے بھرے ٹرک کے قریب دھماکے میںسات اہل کار شہید، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایف سی اہل کاروں سے بھرے ٹرک کے قریب دھماکے سے سات اہل کار شہید، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ایف سی ٹرک کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں اگ لگ گئی، جب کہ ارد گرد کھڑی گاڑیاں اور رکشہ بھی دھماکے کے زد میں اکر تباہ ہوگئے۔
ریسکیو اداروں کے مطابق شہید اہل کاروں کے جسد خاکی اور زخمی اہل کاروں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف ٹرک میں سوار اہل کار تھے۔ ٹرک میں 35 کے قریب اہل کار سوار تھے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ اپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بظاہر حملہ خود کش لگتا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
شواہد اور جائے وقوعہ کے معائنے کیلئے لاہور سے فرانزک ٹیم جمعرات کو کوئٹہ آئے گی۔ فرانزک نمونے لیے جانے تک سڑک بند رہے گی۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز صبح 8 بج کر25منٹ پر ریپڈ رسپانس فورس کے اہل کاروں کو لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 اہل کار شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے۔ سما