کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مسجد میں فائرنگ، نمازی شہید، 2 افراد زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں مسجد کے اندر دہشت گردوں کی فائرنگ سے نمازی شہید اور 2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک حملہ آور کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔


کراچی میں دہشت گرد آپے سے باہر ہوگئے، قصبہ کالونی میں مسجد میں گھس کر فائرنگ کردی، ایک نمازی شہید اور 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔


پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے نماز کے دوران فائرنگ کی، جاں بحق شخص کی شناخت علی یارخان کے نام سے ہوئی ہے، جو فرنٹیئر کالونی کا رہائشی تھا۔


پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جو اس سے قبل بھی فرقہ ورانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ سماء

میں

زخمی

burger

MQM

elections

bond

target

Tabool ads will show in this div