سالی کو بیوی بنانا مہنگا پڑ گیا، گوجرانوالہ کے شہری کی عدالت میں پٹائی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں ایک شخص کو بیوی چھوڑ کر سالی سے شادی بھاری پڑگئی، بیوی سے سالی بننے والی لڑکی نے عدالت میں سابق شوہر کو گھیر لیا، ساس نے بھی خوب بھڑاس نکالی، بالآخر سجاد دلہنیا ساتھ لے گیا۔

سالی کو بیوی بنانا بھاری پڑگیا، گوجرانوالہ کے سجاد کو عدالت میں ساس اور سابق بیوی نے گھیر لیا، مدعی تو موجودہ بیوی اور سابقہ سالی اقراء کی حوالگی کیلئے پہنچا تھا، مگر عدالت میں سابقہ بیوی اور موجودہ سالی حفصہ نے گریبان پکڑلیا، سجاد کی ساس نے بھی خوب بھڑاس نکالی۔

سجاد نے 9 ماہ قبل پہلی بیوی حفصہ کو طلاق دیکر اس کی چھوٹی بہن اقراء سے کورٹ میرج کی تھی، آج عدالت نے اقراء کو سجاد کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، سابق بیوی اور ساس روتی پیٹتی رہیں مگر ایک ہی گھر میں دو بار دل دینے والا پولیس کی مدد سے دوسری دلہنیا لے گیا۔ سماء

german

staff

Tabool ads will show in this div