یہودی آباد کاروں کیلئے 31 مکانوں کی تعمیر کی منظوری

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے لیے31 نئے مکانات تعمیر کرنے کی اجازت دے دی۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی یہودی آبادکاری مخالف غیر سرکاری تنظیم” اب امن“ نے ایک بیان میں اس فیصلے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کی ایک کمیٹی نے 2002ءکے بعد پہلی مرتبہ الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے لیے ان مکانوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

بدھ کو اسرائیل کی ایک منصوبہ بندی کونسل کا اجلاس متوقع ہے اور اس کے ایجنڈے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم یہودی بستیوں میں مزید دوہزار سے زیادہ مکانوں ( یونٹوں) کی تعمیر کے منصوبوں پر غور شامل ہے۔

ایک اسرائیلی عہدہ دار کے مطابق الخلیل میں بھی نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے اور یہودی آباد کاروں کے لیے مختلف مراحل میں 3736 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔ سماء /اے پی پی ۔

approves

Tabool ads will show in this div