شہلا رضا جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے پریشان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا جعلی فیس بُک اکاؤنٹ سے پریشان ہيں، کہتی ہیں اُن کے نام پر لوگ تحفے لے کر مزے اُڑا رہے ہیں۔

فیس بک جہاں لوگوں کو وقت ضائع ہونے کا پتہ ہی نہیں چلتا، لیکن یہ دنیا دھوکے اور فریب سے بھری ہوئی ہے، سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی متاثرین میں شامل ہیں، کہتی ہیں ان کے نام پر جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنے ہوئے ہیں۔

پی پی رہنماء کا یہ بھی شکوہ ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا لوگ غلط استعمال کررہے ہیں، تحفے لیتے ہیں اور مزے اڑاتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کہتی ہیں فیس بک انتظامیہ کو شکایت بھی کرچکی لیکن یہ سلسلہ نہیں تھم سکا۔ سماء

row

caste

Tabool ads will show in this div