پاکستان اور سری لنکاکےدرمیان تیسراون ڈے بدھ کو ہوگا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Pak-Sri-3rd-ODI-Pkg-17-10-1.mp4"][/video]

ابوظبی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل بروزبدھ کھیلاجائےگا۔پاکستان کو5 میچزکی سیریزمیں 2صفرکی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے سری لنکاکودوسرے ون ڈے میں 32رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان اورسری لنکاکے درمیان تیسراون ڈےمیچ ابوظبی میں کھیلاجائےگا۔یہ میچ پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر4بجے شروع ہوگا۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم نگاہوں کامرکز ہونگے جو اب تک دوسنچریاں بناچکےہیں۔

اس سے قبل دوسرے ون ڈے میں سری لنکاکی جانب سے پاکستان کےہدف کاتعاقب اچھانہ تھا۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 10رنزپرگری جب جنیدخان نے ڈک ویلاکو ایل بی ڈیبلو آؤٹ کردیا۔انھوں نے 3 رنز بنائےتھے۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب مینڈس 10 رنزبناکرحسن علی کی گیندپراحمدشہزادکے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ تھریمانےنے12 رنز اسکورکئے۔ انھیں شعیب ملک نے ایل بی ڈیبلو کیا۔

چندی مل 2رنز بناکرشعیب ملک کی گیندپر بولڈآؤٹ ہوئے۔ سری وردنےکوشاداب خان نے 3 رنز پربابراعظم کےہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

 پریراصرف 7 رنز پرمحمد حفیظ کی گیندپربابراعظم کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

دانانجایا کوشاداب خان نے1 رن پربولڈ آؤٹ کیا۔ وندرسے22 رنز پررومان رئیس کی گیندپراحمدشہزادکےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ لکمل ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے۔

سری لنکاکےکپتان اپل تھارنگانے سنچری اسکورکی مگر ان کا اسکور ٹیم کےلیے کارگرثابت نہ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے جنیدخان نےایک،رومان رئیس نے ایک،حسن علی نے ایک،محمد حفیظ اور شعیب ملک نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب خان کے حصےمیں 3 وکٹیں آئیں۔

اس سےپہلے پاکستان کی بیٹنگ ابتدامیں ناکام ہوگئی۔ دونوں اوپنرز خاطرخواہ کارکردگی دکھانےمیں ناکام رہے۔ فخرزمان 11 اوراحمد شہزاد8 رنزبناسکے۔

اس کے بعدبابراعظم نے ٹیم کو سمبھالادیا۔تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ محمد حفیظ 8 اور شعیب ملک 11 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفرازاحمد بھی صرف5 رنز بناسکے۔ عماد وسیم کا اسکورصرف10 رنز رہا۔

اس کےبعد بابراعظم اور شاداب خان نے بہترین بیٹنگ کامظاہرہ کیا۔دونوں نے ساتویں وکٹ کےلیے سنچری پارٹنر شپ کی۔ بابراعظم 101 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔شاداب خان نے نصف سنچری اسکورکی۔حسن علی 8 رنز بناسکے۔رومان رئیس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

سری لنکاکی جانب سے گماگےنےتین،لکمل نے ایک،ویندرسےنےایک اور پریریانے2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ سماء

PAKVSSRI

Tabool ads will show in this div