سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ انتقال کر گئے

اسٹاف رپورٹ

لاہور : سابق چيف جسٹس آف پاکستان جسٹس نسيم حسن شاہ 85 برس کی عمر ميں انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ کل لاہور ميں ادا کی جائے گی۔

جسٹس نسيم حسن شاہ 15 اپريل 1929ء کو لاہور ميں پيدا ہوئے، قانون کی تعليم حاصل کرنے کے بعد وکالت کا پيشہ اختيار کيا، مارچ 1968ء ميں ہائی کورٹ کے جج تعينات ہوئے، 1977ء ميں سپريم کورٹ کے کم عمر ترين جج فائز ہونے کا اعزاز حاصل کيا اور 1993ء ميں چيف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھايا۔

مرحوم نے بطور جج بہت سے اہم مقدمات کی سماعت کی، ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت سنانے والے بينچ ميں جسٹس نسيم حسن شاہ بھی شامل تھے، 1993ء ميں انہوں نے صدر غلام اسحاق کی جانب سے نواز شريف کی برطرف حکومت کو بحال بھی کيا۔

جسٹس نسيم حسن شاہ طويل عرصے سے بيمار تھے، مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کی صبح 9 بجے گلبرگ لاہور ميں ادا کی جائے گی۔ سماء

evacuated

european

sister

ashwin

Tabool ads will show in this div