سنگدلی کی انتہاء، باپ 6 بچوں کو ایدھی سینٹر چھوڑ کر چلا گیا
اسٹاف رپورٹ
کراچی : والدين اولاد کی محبت ميں کڑی سے کڑی مصيبت ہنس کر جھیل لیتے ہیں مگر ہمارے معاشرے ميں ایک سنگدل باپ ایسا بھی ہے جو 6 معصوم بچے ایدھی سينٹر چھوڑ کر چلا گيا۔
ٹھنڈی چھاؤں، شفقت کا دریا، جو اولاد کیلئے سائباں کی طرح ہوتے ہیں لیکن 5 سالہ ایمن اور اس کے 5 بہن بھائیوں کیلئے یہ رشتے جیتے جی ختم ہوگئے، باپ کا جھگڑا بيوی سے ہوا، غصہ نکالا ننھے پھولوں پر، جنہيں ایدھی کے در پر چھوڑ کر غائب ہوگيا۔
والدین کے روز روز کے جھگڑوں نے ان ننھے معصوموں کو وقت سے پہلے ہی بڑا کر ديا، جنہوں نے ميڈيا کو اپنی کہانی کچھ یوں سنائی، والدین کے سائے سے محرومی کیا ہوتی ہے، یہ ننھے بچے ابھی نہیں جانتے، ایدھی سینٹر کے ماحول میں وقتی طور پر تو بہل گئے لیکن آخر کب تک۔ سماء
بچوں
pilot
تبولا
Tabool ads will show in this div