کور کمانڈرز کانفرنس، بلا امتیاز کارروائی جاری رکھنے کا عزم

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : کور کمانڈرز کانفرنس ميں فيصلہ کيا گيا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، قومی ایکشن پلان پر ہر صورت میں تیزی سے عمل کیا جائے گا۔

پاک فوج کے سپہ سالار اور کور کمانڈرز کی 8 گھنٹے طویل بیٹھک لگی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، دہشتگردی کیخلاف بلاامتیاز کارروائی، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

جی ایچ کیو میں 179ویں کورکمانڈرز کانفرنس کا محور ، انسداد دہشتگردی کا قومی لائحہ عمل تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکشن پلان پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مدد سے مؤثر عمل درآمد ہوگا جبکہ دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا بلا امتیاز خاتمہ کیا جائے گا ۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی، سرحدی صورتحال اور فوج کے پیشہ وارانہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سماء

mac

بلا

By-elections

جاری

mirza

Tabool ads will show in this div