دھرنا حکومت پر پہلا وار تھا، سومناتھ پر بار بار حملے کرینگے، عمران خان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان کہتے ہیں کہ محمود غزنوی کی طرح سومنات پر بار بار حملے کریں گے، دھرنا حکومت پر پہلا وار تھا، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے کپتان کے فیصلے کی توثیق کردی گئی جبکہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے اور اسمبلیوں میں نہ جانے کا فیصلہ بھی برقرار رکھا گیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، جو اُمیدواروں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گا، کمیٹی نے سانحہ شکارپور پر مذمت کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت یہ نہ سمجھے جوڈیشل کمیشن قائم نہ کرکے وہ بچ جائے گی، انہوں نے اعلان کیا کہ محمود غزنوی کی طرح سومنات پر بار بار حملے کروں گا، دھرنا حکومت پر پہلا حملہ تھا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ فی الفور پورا کرے، این اے 122 میں فرانزک رپورٹ سے دھاندلی ثابت ہوگئی، سینیٹ کیلئے اُمیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ سماء

Video

KESC

ranking

عمران خان

Tabool ads will show in this div