سابق چیف جسٹس آف پاکستان نسیم حسن شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ایڈیٹر:


لاہور     :  سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ نسیم حسن شاہ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، نمازہ جنازہ میں چیف جسٹس آف  پاکستان جسٹس ناصرالملک سمیت بڑی تعداد میں حاضر اور ریٹائڈ ججز حضرات اور وکیلوں نے شرکت کی۔

مولوی تمیز الدین کیس سے شہرت پانے والے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ نسیم حسن شاہ کی لاہور میں نماز جنازہ ادا کردی گئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز سمیت دیگر ججز نے شرکت کی، جب کہ سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان لطیف کھوسہ، خواجہ احمد حسان اور وکلاء برادری کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہوگی، جسٹس ریٹائرڈ نسیم حسن شاہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی ولادت پندرہ اپریل انیس سو انتیس کو لاہور کے معروف قانون دان سید محسن شاہ کے گھر ہوئی۔

انیس سو چون میں مولوی تمیز الدین کیس ان کیلئے وجہ شہرت بنا، نسیم حسن شاہ انتالیس سال کی عمر میں ہائی کورٹ کے جج بنے، وہ انیس سو اناسی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت سنانے والے سپریم کورٹ کے بینچ میں بھی شامل تھے۔ نسیم حسن شاہ ملک کے بارہویں چیف جسٹس تھے۔ سماء

david

european

sister

ashwin

Tabool ads will show in this div