کراچی،بس کنڈیکٹر اور مسافر میں لڑائی، مسافر قتل

کراچی : شہر قائد میں ایک اور شہری بس کنڈیکٹر کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا، دونوں کے درمیان کرایہ نہ دینے پر جھگڑا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں بس کنڈیکٹر اور مسافر کے درمیان بس کا کرایہ نہ دینے پر جھگڑا ہوا، جس میں کنڈیکٹر نے طیش میں آکر مسافر پر چھری سے حملہ کردیا اور پے در پے وار کرکے اسے قتل کردیا۔

جھگڑے کے دوران بس کنڈیکٹر بھی زخمی ہوا۔ قتل کے بعد بس ڈرائیور نے کنڈیکٹر کو بچانے کیلئے لاش سائٹ کے علاقے غنی چورنگی پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

جاں بحق مسافر کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئي ہے، جو نجي کپمني میں بطور سيکیورٹي گارڈ کام کرتا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتول کے جسم پر تيز دھار آلے کے نشانات ہيں۔ سماٗ

bus driver

bus conductor

passenger killed

Tabool ads will show in this div