ضرب عضب میں پاک فضائیہ کےکردار پروزیراعظم کا خراج تحسین

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں ملک دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے فنڈرز فراہم کرتے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کو موجودہ حالات کے تقاضوں سے ہم آٓہنگ کرنے اور چیلنجز سے نمنٹنے کے قابل بنایا جائے گا، وزیرا عظم نے آپریشن ضرب عضب کے دوران فضائیہ کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی اے ایف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان پر عل مدرآٓمد کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔ سماء

eid

Tabool ads will show in this div