قوم کی جنگ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،ہڑتال دہشتگردوں کیخلاف کریں،نثار

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :    چوہدری نثار کہتے ہیں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، صوبوں میں تعینات سیکیورٹی ادارے وزیراعلیٰ کے ماتحت ہیں، ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا وقت ہے۔

قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں صوبوں کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا جاسکتا، امن و امان سے متعلق کبھی صوبائی حکومتوں پر تنقید نہیں کی، وزیر داخلہ نے وضاحت کردی لیکن ساتھ ہی وزراء اعلیٰ  کو ان کی ذمہ داری کا بھی احساس دلا ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی معاملات پر سیاست نہ کی جائے، دہشت گردوں کا مقصد قوم کو تقسیم کرنا ہے، ایک دوسرے کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف ہڑتال کریں اور انگلیاں اٹھائیں۔

سانحہ شکارپور کے بعد ہڑتال پر چوہدری نثار نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج مناسب نہیں۔ سماء

Red Zone

Gullu Butt

Tabool ads will show in this div