Technology

ایئرپورٹ پر 10 سیکنڈ میں امیگریشن

دبئی : دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی 10 سیکنڈ میں مکمل کرلی جائے گی۔

عرب نیوز کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کو سیکیورٹی راہداری یا الیکٹرونک گیٹ سے گزرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ ائیرپورٹ پر نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے مسافر کے چہرے یا قرنیہ کے ذریعے امیگریشن کی کارروائی لمحوں میں ہوجائے گی۔

امیگریشن کی کارروائی کے لئے ایئرپورٹ حکام مچھلی کی سرنگ تیار کرینگے جو 80 کیمروں سے آراستہ ہوگی۔ مختلف زاویوں سے کیمرے نصب کئے جائیں گے اور مسافر کے پلک جھپک ایکشن کے دوران ہی امیگریشن کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2018 ءکے موسم گرما کے اختتام پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل نمبر 3 میں یہ منصوبہ نافذ کیا جائے گا جبکہ 2020 ءتک اس منصوبے کو حتمی شکلدی جائے گی۔ سماء

dubai airport

clear immigration

future project

Tabool ads will show in this div