ن لیگ نے گلگت بلتستان انتخابات میں بھی دھاندلی کی تیاریاں کرلیں، عمران خان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان کہتے ہیں کہ ن لیگ نے گلگت بلتستان میں بھی دھاندلی کی تیاریاں کرلیں، نگراں وزیراعلیٰ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، پیپلزپارٹی بدتر اور ن لیگ بدترین ثابت ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی لوگ صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں، ن لیگ نے وہاں بھی انتخابات میں دھاندلی کی تیاری کرلی، نگراں وزیراعلیٰ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، اس کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سمجھتے تھے پیپلز پارٹی بری تھی ن لیگ اس سے زیادہ بری رہی، مسلم لیگ ن کو دھاندلی کرنی ہی تھی تو تھوڑی عقل استعمال کرلیتے۔

انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ 2013ء کے الیکشن میں اصل گیم آر اوز نے کھیلا جو سامنے آگیا، این اے 122 میں تحریک انصاف کے ووٹ تھیلیوں سے نکال کر پھینکے گئے، ایک آدمی نے 20 پولنگ اسٹیشن پر فارم 14، 15 پر دستخط کئے، 19 پولنگ اسٹیشنز سے فارم 15 ملا ہی نہیں، این اے 125 میں بھی پتا چل گیا الیکشن کیسے فکس کیا گیا،بیلٹ پر دستخط الگ اور رزلٹ آنے کے بعد الگ تھے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ اگر دھرنا نہ دیتے تو اگلے 5 سال تک رزلٹ نہیں آتے، حقیقی جمہوریت دلانے کیلئے سڑکوں پر بیٹھے تھے، ایسے الیکشن کرانے سے بہتر ہے کہ الیکشن ہی نہ کرائے جائیں۔ سماء

عمران خان

Tabool ads will show in this div