چوہدری نثار کی ایم کیو ایم کو کراچی آپریشن سمیت تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہانی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے متحدہ قومی موومنٹ کو کراچی آپریشن سمیت تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن و امان کی بہتری تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کیلئے وسیع پیمانے پر باہمی رابطوں کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، رشید گوڈیل اور خالد مقبول صدیقی شامل تھے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ کراچی سے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی کی فضاء پیدا ہوئی ہے تمام جماعتیں کراچی میں مل کر امن کیلئے کام کرنا چاہتی ہیں، صوبے کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں مل کر نیشنل ایکشن پلان پر عملدارمد کو یقینی بنائیں۔

ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی میں سیکیورٹی کی صورتخال، جاری آپریشن، کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور مبینہ ماورائے عدالت قتل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ملاقات میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی طرف سے امتیازی سلوک کی شکایت بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے وفد کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے دی جانیوالی تجاویز کا خیرمقدم کیا، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے اور وفاق کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سماء

burger

شوبز

press

tariffs

Tabool ads will show in this div