پی ٹی آئی فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن کا خود کھاتوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکساتن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں پارٹی اکاؤنٹس کی خود جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم تک اکاؤنٹس کی تفصیلات کسی سے شیئر نہیں کریں گے۔ اکبر ایس بابر نے عمران خان پر جعل سازی کا الزام لگا دیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے پارٹی کھاتوں کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن خود کرے گا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی اکاؤنٹس کا جائزہ لیں مگر تفصیلات کسی کو نہ دی جائیں، چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا عدالتی حکم تک اکاؤنٹس کی تفصیلات کسی کو فراہم نہیں کریں گے۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی۔ دستاویزات پر اعتراض کر دیا بولے عمران خان کا تفصیلات چھپانا ان کی طرف سے اعتراف جرم ہے۔ جعلی ثبوت جمع کرانے پرعمران خان کے خلاف جعلسازی کی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا امریکا میں عمران خان کی غیر ملکیوں کمپنیوں کے ریکارڈ ٹیمپرز کرنے سے متعلق امریکی سفیر کو خط لکھیں گے، بعد ازاں کیس کی سماعت اکیس نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سماء

ECP

PTI

IMRAN KHAN

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN

FOREIGN FUNDING

AKBAR S BABAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div