پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

Nov 30, -0001

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی  کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں  نکالی جارہی ہیں۔۔


 خطہ کشمیر ارض فلسطین کی طرح دھرتی کا مظلوم ترین گوشہ جہاں بھارتی فوج نے درندگی کی انتہا کردی ۔ ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوئے لیکن عالمی برداری خاموش تماشائی۔


اٹھارہ سو چھیالیس کے معاہدہ امرتسر سے شروع ہونے والی کشمیریوں کی جدوجہد صدیوں بعد بھی ختم نہ ہوسکی۔


بھارت کا اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد نہ کرنے اور مسلسل ہٹ دھرمی نے کشمیریوں کو مسلح جدوجہد پر مجبور کیا۔


اسی عمل کے تسلسل میں کشمیریوں نے انیس سو نواسی میں ایک انقلاب انگیز کروٹ لی۔ ایسی جاندار تحریک شروع ہوئی جس نے بھارت کے تسلط کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔


جوں جوں تحریک آگے بڑھتی رہی۔۔ دنیا اس کا اثر قبول کرتی گئی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے۔ انیس سو نوے میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین نے پانچ فروری کی تاریخ کا تعین کیا۔


پہلی بار انیس سو اکیانوے میں سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جس کا مقصد ۔۔ تحریک آزادی کشمیر کو پاکستان کی سطح پر اجاگرکرنے کے ساتھ عوام میں اس بات کا شعور بھی اجاگر کرنا ہے ۔۔ کہ آزادی کشمیر کی تحریک پاکستان کے بقاء وسالمیت کی تحریک ہے۔ سماء

یوم

iraqi

rao