پاکستان اور عمان کا دو طرفہ تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

مسقط: پاکستان اور عمان نے دو طرفہ تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے سیاسی تعلقات اور معاشی معاملات کی بہتری میں بھی بات چیت جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ افغانستان میں قیام امن سے متعلق چار ملکی گروپ کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور عمان کے درمیان سیاسی مذاکرات کا مسقط میں چھٹا دور ہوا۔ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور عمان کی جانب سے نائب سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر محمد بن عوادالحسن نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارتی روابط بڑھانے پر زور دیا اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کا آئندہ اجلاس دوہزار اٹھارہ میں بلانے پر اتفاق کیا۔ سیکرٹری خارجہ نےعمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

افغانستان میں قیام امن سے متعلق چار ملکی گروپ کا اہم اجلاس بھی آج عمان میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کے علاوہ، افغانستان، امریکا اور چین کے نمائندے بھی  حصہ لیں گے۔ افغان متحارب گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مشاورت ہوگی۔ سماء

economic

Tehmina Janjua

Bilateral Political Consultations

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div