یوم کشمیر پر کشمیریوں کی بات کیوں نہیں کی؟، پرویز رشید کے عمران پر وار

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے یوم کشمیر پر مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہ کیا، وہ آج بھی نواز شریف کیخلاف اپنی بھڑاس نکالتے رہے۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نہ جانے عمران خان کب ذاتیات کی سیاست سے باہر نکلیں گے، وہ یوم کشمیر پر بھی نواز شریف پر بھڑاس نکالتے رہے، کپتان نے یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کشمیریوں کی کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری ترستے رہے کہ شاید پی ٹی آئی چیف ان کی بھی بات کریں گے، لیکن خان صاحب جھوٹ پر مبنی داستان گوئی سناتے رہے، ریفرنڈم کے حمایتی عمران خان کو یوم کشمیر پر بھی ڈکٹیٹر یاد آتے رہے۔ سماء

Crime

عمران

یوم

کشمیر

Tabool ads will show in this div