ناراض بیوی کو لینے جانیوالے داماد کی پٹائی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

فیصل آباد : ناراض بیوی کو سسرال سے واپس لانا شوہر کو مہنگا پڑ گیا، اہل محلہ نے زاہد اور اس کے بھائیوں کی دھلائی کر ڈالی۔

فیصل آباد کا زاہد بھائیوں کے ساتھ ناراض بیوی کو لینے سسرال پہنچا تھا، بیوی نے انکار کیا تو زاہد نے سسرالیوں کے سامنے ہی سلمیٰ پر ہاتھ اٹھالیا، بس پھر کیا تھا پہلے تو سسرالیوں نے کی دے مار ساڑھے چار اور پھر پورے محلے نے یلغار کردی، زاہد کے ساتھ ساتھ بھائیوں کی بھی خوب درگت بنی۔

مبینہ تشدد کا شکار ہونیوالی سلمیٰ کا کہنا ہے کہ شوہر نے اسے سب کے سامنے بری طرح پیٹا تھا۔

زاہد تو سسرالیوں اور ان کے محلے داروں سے پٹ کر اسپتال پہنچا ہے جبکہ اس کے بھائی حوالات میں ہیں، فیصل آباد پولیس نے سلمیٰ کی شکایت پر کارروائی شروع کردی ہے۔

سسرالیوں کی ناقابل فراموش آؤ بھگت کے بعد زاہد کے ارادوں کا تو نہیں پتہ البتہ سلمیٰ کا کہنا ہے وہ کسی قیمت پر شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ سماء

staff

Tabool ads will show in this div