ملکی تاریخ کا پہلابون میرو ٹرانسپلانٹ ناکام ہوگیا
لاہور:چلڈرن اسپتال لاہور میں سرکاری سطح پرملکی تاریخ کا پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن ناکام ہوگیا۔ دونوں مریض بچے ایک ماہ بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔
لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ بون میرو یونٹ بنایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یونٹ کا افتتاح کیا جبکہ اسپتال انتظامیہ نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کو ملکی تاریخ میں انقلاب قرار دیا تھا۔
اسپتال میں پہلا ٹرانسپلانٹ دو سالہ بلال اور چار سالہ عاشر کا کیا گیا جو کہ ملکی تاریخ کا پہلا ٹرانسپلانٹ تھا لیکن دونوں ہی بچے آپریشن کے ایک ماہ بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کےلیے تکنیکی تیاریاں درست طرح سے نہیں کی گئیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ بچوں کی موت کی وجہ انفیکشن اور گرافٹ فیلیئر بنا۔ سماء