وزیراعظم کوسابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کافون،تعلیمی شعبےپرگفتگو

اساف رپورٹ


اسلام آباد   :   وزیراعظم نواز شریف کو سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے  ٹیلی فون پر پاکستان کے تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے 45 کروڑ ڈالر جمع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جس میں سے15 کروڑ ڈالر اسکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے پر خرچ کئے جایئں گے۔

سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اورباہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، گورڈن براؤن نے پاکستان میں تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے 45 کروڑ ڈالر اکھٹے کرنے کے عزم کا ظاہر کیا، جس میں سے15 کروڑ ڈالر اسکولوں کی سیکیورٹی میں بہتری لانے اورسہولتوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے گورڈن براؤن کے پاکستان اور اس کی عوام کے لئے خیر سگالی کے جذبات کو سراہا۔ سماء

eid

Pakistan Army

Arts Council

Tabool ads will show in this div