آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف ملاقات

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات میں فوج کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور ملٹری کورٹس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں پاک افواج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بات چیت کی گئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی لائحہ ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا، جب کہ ملاقات میں فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا، وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ سماء

کی

puppet

Tabool ads will show in this div