سانحہ شکارپور،خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی،سیکیورٹی کے باعث تفصیلات نہیں بتا سکتا،نثار
ویب ایڈیٹر :
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ شکار پور حملے میں ملوث خود کش بمبار کی شناخت کرلی گئی ہے، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے مرکزی کرداروں اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو ہر حال میں ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
قومی اسمبلی میں پالیسی بیان اور اظہار خیال کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ شکارپورواقعہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، سانحہ کےماسٹرمائنڈکی کافی حدتک شناخت ہوچکی ، شکارپورواقعےکےذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا، شکارپور واقعہ کی ذمہ داری صوبائی حکومت پرنہیں ڈالی،
حملہ آور کی شناخت سے متعلق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حملہ آورکاسراورپاؤں ملاہے،لیکن شناخت ممکن نہیں، سرمسخ شدہ ہے،پاؤں سےشناخت نہیں ہوسکتی، جب کہ خودکش حملہ آو ر کا درزی زیر حراست ہے، جس سے تفتیش جاری ہے،جس میں اہم پیش رفت ہوئی، آئندہ چند روز میں ایوان میں مزید حقائق پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم پشاور سانحہ ےکو کبھی نہیں بھول نہیں سکتی، سانحہ پشاور میں متاثر ہونے والے خاندانوں کی آوازیں ملک کے کونے کونے میں گونج رہی ہیں، سانحہ پشاورنہیں بھولےلیکن خفیہ معلومات کاتبادلہ نہیں کرسکتے،سانحہ پشاورکےتمام حملہ آورمارےگئے،سانحہ کی تفتیش کیلئےسرحدپاربھی بات چیت جاری ہے، سانحہ پشاورکےبعدپاکستان اورافغانستان میں موثر رابطہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور سانحہ ایک قومی سانحہ تھا کہ جس پر نہ صرف ملک بھر بلکہ دنیا بھر میں آنکھیں اشکبار تھیں، سانحہ پشاور کے بعد تمام جماعتوں نے دہشت گردوں کی سرکوبی اور اس ناسور سے نجات کے عزم کا اعادہ کیا، سانحہ کے فوری بعد آرمی چیف افغانستان گئے، اس سانحہ کے بعد جتنے قریبی اور مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے درمیان قائم ہوئے، شاید اس سے پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے۔ دونوں ممالک نے سانحہ پشاور میں ملوث دہشت گردوں کو جہنم واضل کرنے کا پختہ ارادہ کیا ہے۔سماء