سندھ میں اپوزیشن کےحکومت پرکرارےوار،رشوت لیکربھرتیوں کاالزام

اسٹاف رپورٹ


کراچی   :   سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہیر مہر نے صوبائی حکومت پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ  پولیس میں افسران کی تعیناتی پسند ناپسند کی بنیاد پر ہورہی ہے، شرجیل میمن نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق پرویز مشرف کیساتھ سیاست کرنے والے مایوس ہوں گے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں میریٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہیں، پولیس افسران کو پسند نہ پسند کی بنیاد پر لگایا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہریار مہر نے سندھ حکومت پر خوب تنقید کے تیر چلائے اور یہ بھی بتا گئے کہ اپوزیشن جماعتیں مل کر سینیٹ انتخابات لڑںے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

دوسری جانب شرجیل میمن نے شہریارمہر کے الزام کو مسترد کر دیا، بولے کسی کو پولیس تقرریوں پر اعتراض ہے تو عدالت چلے جائے، یہ بھی کہہ گئے سابق صدر پرویز مشرف کی ترجیح ملک سے باہر جانا ہے۔ شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔ سماء

میں

سندھ

canadian

Tabool ads will show in this div