کاکول اکیڈمی میں 136ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایبٹ ٓاباد : پاکستان ملڑی اکیڈمی کاکول میں 136 ویں لانگ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف جنرل اسٹاف تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ٓار) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایم اے اکیڈمی کاکول میں 136 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ چیف اف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان کے مطابق پاس آؤٹ ہونے والوں میں سعودی عرب، فلسطین، ترکمانستان اور لیبیا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر عبدالحنان مصطفیٰ نے اعزاز شمشیر حاصل کی، جب کہ کیڈٹ محمد اقبال نے صدارتی میڈل اپنے نام کیا۔ سماٗ

passing out parade

PMA

KAKUL

CADETS

SWORD OF HONOR

Tabool ads will show in this div