سیاسی جماعتوں کےعسکری ونگزہرصورت ختم ہونےچاہیئے،عمران خان

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :  تحريک انصاف کے چيئرمين نے سانحہ بلديہ ميں ڈھائی سو سے زائد افراد کي ہلاکت کو غيرانساني فعل قرارديا، کپتان کا کہنا ہے کہ جے آئي ٹي رپورٹ سے دھچکہ لگا، جماعتوں کے سیاسی ونگز کا خاتمہ ضروری ہے۔

تحريک انصاف کے چيئرمين بھي سانحہ بلديہ کيس پر بول پڑے، ٹوئٹر پيغام ميں اپنے پیغام میں کپتان کا کہنا ہے کہ فيکٹري آتشزدگي کيس کي جوائنٹ انويسٹي گيشن رپورٹ سے انہيں دھچکا لگا۔

انہوں نے بھتہ مافيا کے ہاتھوں دوسو اٹھاون افراد کو آگ جلاکر قتل کرنے کو بے رحمانہ اور غير انساني فعل قرار ديا۔ کپتان کہتے ہيں حکمران طبقہ عام شہريوں کي زندگيوں سے مکمل لاتعلق ہے۔ مافيا سياست اور سياسي جماعتوں کے عسکري ونگز کا خاتمہ ہونا چاہيئے۔ سماء

surgery

Tabool ads will show in this div