مہمند ایجنسی، فورسز سے جھڑپ میں سات دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے

ویب ایڈیٹر  :

صافی : مہمند ایجنسی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز  نے زمینی  کارروائی میں  سات دہشت گردوں کو  ان کے  منطقی انجام کو پہنچا دیا، دہشت گردوں کی لاشوں کو مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق  محمند ایجنسی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ  جھڑپ میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، فورسز نے اعلیٰ الصبح  دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے آپریشن  کیا، جس کے دوران جھڑپ میں سات دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں جدید خود کار اسلحہ، گولا بارود اور خود کش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں، لاشوں کو مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ علاقے میں فورسز کی پیش قدمی اور آپریشن جاری ہے۔ سماء

میں

کو

سے

گئے

ceo

pipeline

praises

Tabool ads will show in this div