ویتنام میں سیلابی نے تباہی مچادی، 54 ہلاک، درجنوں لاپتہ

نوم پنہ : ويتنام ميں ملکی تاريخ کے خوفناک سيلاب نے تباہی مچادی، 54 افراد لقمہ اجل بن گئے، درجنوں افراد لاپتہ ہيں۔

مسلسل بارشوں سے ويتنام کے شمالی اور وسطی علاقوں ميں سيلابی صورتحال ہے، کئی رابطہ پل بہہ گئے، گاؤں کے گاؤں ڈوب گئے، بنيادی ضروريات کی شديد قلت ہوگئی۔

ويتنام ميں سالوں بعد اتنا خوفناک سيلاب آيا ہے، جس ميں مٹی کے تودے گرنے سے سيکڑوں مکانات تباہ ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر 34 ہزار مکانات پانی ميں ڈوبے ہيں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 22 ہزار ہيکٹرز چاول کی فصليں تباہ ہوگئيں، ايک لاکھ 80 ہزار جانور سيلاب کی نذر ہوچکے ہيں۔ سماء

LandSliding

Vietnam

54 Killed

Tabool ads will show in this div