فیصل آباد میں گراؤنڈ پر قبضے کا انوکھا انداز، مافیا نے جعلی قبریں بنادیں

اسٹاف رپورٹ

فیصل آباد : فیصل آباد میں گراؤنڈ اور قبرستان پر بھی سیاست ہونے لگی، جعلی قبریں بھی ملنے لگیں، تاہم ان میں مردے ناپید تھے۔

فیصل آباد میں جعلی قبروں کا انکشاف ہوا ہے، فٹبال گراؤنڈ سے ایک نہیں 2 قبریں ملیں جن میں مردہ نام کی کوئی شے نہیں تھی، معاملہ بڑھا تو سیاست شروع ہوگئی، شہید کلیم فٹبال گراؤنڈ کے تنازع پر ن لیگ اور تحریک انصاف میں ٹھن گئی۔

ن لیگی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے فٹبال گراؤنڈ کو قبرستان کیلئے الاٹ کردیا، تحریک انصاف کے کارکنوں کا الزام ہے کہ یہ قبضے کی سازش کے سوا کچھ نہیں۔

الزامات کی زد میں آنیوالی ن لیگ کے ایم پی اے ملک نواز کا کہنا ہے کہ جعلی قبروں کے مالک قبضہ مافیا ہیں۔

گراؤنڈ میں کھلاڑی آئیں گے یا جنازے کچھ روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ سماء

Sonam Kapoor

Tabool ads will show in this div