کلبھوشن کیس : پاکستان نے عالمی عدالت کیلئے ایڈہاک جج نامزد کردیا

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کیلئے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایڈہاک جج نامزد کر دیا، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کیلئے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایڈہاک جج نامزد کردیا گیا ہے، فیصلے سے عالمی عدالت انصاف کو آگاہ کر دیا گیا۔

جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی 31 جولائی 2004ء سے 11 دسمبر 2013ء تک سپریم کورٹ کے جج اور 11 دسمبر 2013ء سے 5 جولائی 2014ء تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کا طریقہ کار ایک فریق کو ایسے حالات میں ایڈہاک جج کو نامزد کرنے کا اختیار دیتا ہے جب متعلقہ قومیت کا کوئی جج وہاں موجود نہ ہو، اس وقت عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی قومیت کا کوئی جج نہیں جبکہ بھارت کا جج بھنڈاری عالمی عدالت انصاف میں جج کی حیثیت سے موجود ہیں، ایڈہاک جج کے اختیارات بھی دوسرے ججز کے برابر ہوتے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف اب بھارت کو آگاہ کرے گا کہ حکومت پاکستان نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو کلبھوشن یادیو کیس میں ایڈہاک جج مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی قید میں ہے، جس نے دوران تفتیش ملک میں دہشت گرد کارروائیوں اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا بھی اعتراف کیا ہے۔ سماء

raw agent

International Court of Justice

Kulbhushan Yadev

Tabool ads will show in this div