افریقی ملک میں طاعون پھیل گیا، 48 افراد ہلاک

 

اینٹانانیریو : مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں طاعون کی وباء سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اگست کے مہینے سے پھیلنے والی اس وباء سے اب تک 449 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 48 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مڈغاسکر کے صدر ہیری راجا اوناری نے بتایا کہ حکومت نے اس وباء سے بچاﺅ کیلئے ضروری تدابیر اختیار کرلی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر آنیوالی بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔ اے پی پی

plague

Tabool ads will show in this div