بھارتی وزیر کی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو حفاظت کی یقین دہائی

نئی دہلی: بھارت کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر پھینکے جانے کے واقعے کے بعد بھارتی کھیلوں کے وزیر راجیا وردھن راٹھور نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز گوہاٹی میں اس وقت پیش آیا جہاں آسٹریلوی ٹیم بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دینے کے بعد ہوٹل واپس روانہ ہوئی۔

آسٹریلوی بیٹسمین ایرن فنچ اس واقعے کے بعد اپنی ایک ٹوئیٹ میں اسے انتہائی خوفناک قرار دیا۔ انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں بس کا ایک شیشہ ٹوٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ستمبر میں دورہ بنگلہ دیش کے دوران بھی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر پھینکا گیا تھا۔ اے پی پی

t20 match

mirror

Sports Minister

Tabool ads will show in this div