گیس کی کمی کے مسئلہ کو جلد حل کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کے تمام ممالک کیلئےاہم ہے، انہوں نے کہا کہ ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ گیس کی کمی پوری کرنے میں مددیگا۔

اسلام آباد میں میاں محمد نواز شریف سے ترکمانستان، افغانستان اور بھارت کے وزرائے پیٹرولیم سے ملاقات کی، ،ملاقات میں وزیراعظم میں بھارت، افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ کو خطے کیلئے اہم قرار دیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کنسورشیم لیڈر کا انتخاب جلد کیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا خواہاں ہے۔ تاکہ ملک میں گیس کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔واضح رہے کہ پاکستان ، بھارت اور افغنستان نے ترکمانستان سے گیس درآمد کرنے کے لئے گیس پائپ لائن بچھانے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جسے تاپی معاہدے کا نام دیا گیا ہے۔ سماء

کی

کے

کو

lord

woes

surrenders

Tabool ads will show in this div