فن تعمیر کا انوکھا شاہکار یو بی ایل کی نئی عمارت دیکھیں

ویب ڈیسک

کراچی : اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں اور آپ نے آئی آئی چندریگر روڈ کا نام بھی سنا اور اس روڈ کو دیکھا ہے تو اس پر تعمیر ہونے والی فن تعمیر کی انوکھی مثال یو بی ایل کی نئی عمارت کا نظارہ ضرور کریں۔

کراچی کا قلب یا یوں کہیں کہ ملکی معاشی حب۔۔۔  آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم یہ بلڈنگ اس روڈ کی پہنچا بن گئی ہے۔ تین سو فٹ بلند اور 22 منزلہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کا شاہکار یو بی ایل کا ہیڈ آفس اپنی مثال آپ ہے۔

یہ منفرد عمارت جدید ٹیکنالوجی اور تمام سہولتوں سے آراستہ ہے، جو اسکائی لائن پر ایک خوبصورت اضافہ ہے۔

اس شاندار عمارت کا 200فٹ اونچا ایٹریئم (اندرونی صحن) پاکستان کا بلند ترین اور اپنی نوعیت کا واحد ایٹریئم ہے۔

منفرد اور جدید ترین لائٹنگ کے باعث رات کے وقت یہ اسکائی اسکریپر انتہائی دلکش نظارہ پیش کرتا ہے، جو روشنیوں کے شہر کراچی کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا ذریعہ بنا ہے۔

یو بی ایل کے ہیڈآفس کی اس شاندار عمارت میں شاہکار اندرونی صحن، دو منزلہ کشادہ ترین آڈیٹوریم، ہر منزل پر آڈیو ویڈیو ٹیکنالوجی کے حامل جدید ترین میٹنگ پوڈز، جدید ترین ٹیلی کمیونی کیشن سسٹمز، ایک منفرد لائبریری اور ڈسپلے سینٹر، بہترین سازوسامان کا حامل فٹنس سینٹر اور دو منزلوں پر محیط جدید کیفے ٹیریا موجود ہے جس سے کراچی کا بہترین نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

یو بی ایل ہیڈ آفس کراچی کا سب سے ماڈرن بلڈنگ کمپلیکس ہے اور یہ یو بی ایل کے پرگریسیو اور اینو ویٹیو برانڈ کی جیتی جاگتی مثال ہے۔

یوبی ایل کا یہ نیا ہیڈ آفس ترقی پسند اور اختراعی ادارہ ہونے کی علامت ہے۔

اسٹیٹ آف دی آرٹ اوپن پلان آفس اسپیس

ڈبل اسٹوری کشادہ آڈیٹوریم

ہر فلور پر جدید آڈیو ویڈیو آلات سے آراستہ میٹنگ روم

نیکسٹ جنریشن ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم

منفرد لائبریری اور ڈسپلے سینٹر

جدید فٹنس سینٹر

شہر کے پر فضا اور خوبصورت مناظر کے ساتھ دو فلورز پر مشتمل کیفے ٹیریا

Bank

BUILDING

amazing

Head Office

I.I Chundrigar Road

state of the art

Financial Hub

Atrium

Tabool ads will show in this div