جسٹس (ر) جاویداقبال نے چیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب )کے نئے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال آج بروز بدھ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عہدہ سنبھالتے ہی چیئرمین نیب نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )کے نئے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال آج بروز بدھ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سابق چیئرمین قمر زمان چوہدری اپنے عہدے کی چار سالہ مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو سبکدوش ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر نیب ہیڈ کوارٹرز میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

 

جس میں نیب کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ گریڈ17کے 21 افسر و ں کو اگلے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر عارضی طور پر تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 

ان میں سے پانچ کا تعلق پشاور اور چار کا کراچی سے ہے، جب کہ لاہور، کوئٹہ اور راولپنڈی کے تین تین افسر شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں سے دو کا تعلق ملتان اور ایک کا تعلق نیب سکھر سے ہے۔ سماء

KHURSHEED SHAH

corruption Cases

imran khana

appointment

Justice (retd) Javed Iqbal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div