پی ایس ایکس میں شدید مندی، انڈیکس 489 پوائنٹس گر گیا
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 610 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل کو) پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 610 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوان مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 1 ارب 1 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار 544 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 36 کروڑ 68 لاکھ 52 ہزار 34 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 6 کروڑ 8 لاکھ 82 ہزار 740 حصص کی تیزی رہی۔
منگل کے روز کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 295 پوائنٹس کی مندی سے 20 ہزار 619 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 324 پوائنٹس کی کمی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1205 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
حصص کی خرید و فرخت میں اتار چڑھاﺅ کے باعث بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 50 پوائنٹس کی کمی سے 15 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 306 پوائنٹس کی مندی سے 17 ہزار 182 پوائنٹس پر بند ہوا، پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس 326 پوائنٹس کی کمی سے 20 ہزار 220 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 64 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 303 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سماء / اے پی پی