پدماوتی کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ممبئی : فلم پدماوتی کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا، ایک دن میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں نے دیکھ لیا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی ایک جھلک نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے، پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کیا گیا تو سوشل میڈیا پر صرف ایک دن میں 15 ملین (ڈیڑھ کروڑ) سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا۔

فلم کا میوزک، متاثر کن ڈائیلاگ اور حقیقی حالات کی منظر کشی کرتے بڑے بڑے سیٹس کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے اور فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نبھا رہے ہیں۔ رنویر نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماء

 

Deepika padukone

Ranveer Singh

Shahid Kapoor

sanjay leela bhansali

padmavati

Padmawati

Firs Official Trailer

Tabool ads will show in this div