سری لنکا نے پاکستان سے چھٹی پوزیشن چھین لی

دبئی: ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آگئی۔ قومی ٹیم کو ابوظہبی ٹیسٹ میں 21 جبکہ دبئی ٹیسٹ میں 68 رنز سے شکست ہوئی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 125 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے، جبکہ جنوبی افریقہ 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف کلین سوئپ

بقیہ ٹیموں میں نیوزی لینڈ کا 97 پوائنٹس کے ساتھ چوتھا، آسٹریلیا کا 97 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں، سری لنکا کا 94 پوائنٹس کے ساتھ چھٹا، پاکستان کا 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتواں، ویسٹ انڈیز کا 75 پوائنٹس کے ساتھ آٹھواں، بنگلہ دیش کا 72 پوائنٹس کے ساتھ نواں اور زمبابوے کا دسواں نمبر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان اس وقت چھٹے نمبر پر براجمان ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کا دوسرا نمبر ہے۔

سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 13 اکتوبر جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ سما

T20

ODI

CRICKET MATCH

Clean Sweep

icc test rankings

sixth position

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div