زرداری کیخلاف کرپشن کیسزکی سماعت،بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی پولو گراونڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے کہ پولو گراؤنڈ ریفرنس کے ملزم شفیع سہوانی وفات پاگئے، جب کہ سعید مہدی کو بری کردیا گیا، ریفرنس کی ابتدائی تفتیش نیب کے بجائے ایف آئی اے نے کی جو غیر قانونی ہے، ایف آئی اے کے سب انسپکٹر چوہدری نجابت حسین کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ انہیں تفتیش سونپے جانے کا کوئی خط موجود نہیں، نیب آرڈیننس کی شق ڈی کہتی ہے کہ ایسے کیس کی تفتیش صرف نیب کر سکتی ہے، اس ریفرنس میں مرکزی ملزم بری ہو چکا ہے، شریک ملزم کے خلاف ریفرنس چلانے کی گنجائش نہیں ، نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ گواہوں کو عدالت پیش ہونے کا موقع دیا جائے، آصف زرداری کیخلاف چارج شیٹ تیار ہے، فرد جرم عائد کر کے ملزم کو صفائی کا موقع دیا جائے، مزید سماعت 6 مارچ کو ہو گی۔ سماء

کی

درخواست

کیخلاف

medals

Tabool ads will show in this div