چینی وزیر خارجہ کی سرتاج عزیز سے ملاقات، دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کريں گے، چینی وزیر خارجہ نے اقتصادی ترقی کو مشترکہ منزل کہا، دہشتگردی کے خاتمے اور افغانستان میں امن کوششوں پر زور دیا۔
چینی صدر کے جلد دورہ پاکستان کا اعلان کردیا گیا، سرتاج عزیز اور وانگ ژی ملاقات میں پاکستان اور چین دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان ميں استحکام کيلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، توانائی کے مشترکہ منصوبے اسی سال مکمل ہونے کی خوش خبری بھی سنادی۔
چینی وزیر خارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام جاری ہے، توانائی کے منصوبے آخری مراحل میں ہیں۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے چینی صدر کے جلد دورہ پاکستان اور دہشتگردی کیخلاف پاک چین اتفاق رائے کی نوید سنائی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا وہ جب بھی پاکستان آئے خود کو گھر میں محسوس کیا، پاک چین تعلقات اور ہم آہنگی زبانی نہیں عملی ہیں، پاکستان، افغانستان کے استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ سماء