نوے سال کی عمر تک فلم انڈسٹری میں کام کروں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ 90سال کی عمر تک فلم انڈسٹری میں کام کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ سے ان کے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ اداکاروں کی نسبت اداکاراﺅں کا فلم کیرئیر کم ہوتا ہے جس پر عالیہ نے کہا کہ اب یہ روایت تبدیل ہونی چاہیئے اگر سنیئر اداکار کام کر سکتے ہیں تو سنیئر اداکارائیں کیوں نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی اداکارہ شادی شدہ ہے یا اس کی عمر40 یا 50 سال ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ 90سال تک فلموں میں کام کریں گی۔ سماء

bollywood actress

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div